لبنانی عوام بیرونی مداخلت کو ہرگز برداشت نہیں کریگی، حزب اللہ


لبنانی عوام بیرونی مداخلت کو ہرگز برداشت نہیں کریگی، حزب اللہ

حزب اللہ لبنان کی جانب سے ملک کیخلاف دشمن عناصر کی سازشوں کے پیش نظر جاری بیان میں حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بیرونی مداخلتوں کے باعث پیدا ہونے والے بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کا آغاز کرے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں لبنان کے خلاف دشمن ممالک کی جانب سے کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کرے تاکہ لبنان پر مسلط کئے گئے بحران کا خاتمہ کیا جا سکے۔

حزب اللہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان میں تفرقہ ڈالنے اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کی ناکامی لبنانی عوام کی ہوشیاری کا نتیجہ ہے اور استقامتی محاذ کی طاقت اور فوج کی پامردی نئے لبنان کے معرض وجود میں آنے کا سبب بنی ہے جبکہ لبنانی عوام کسی بھی طاقت کو اپنے ملک پر دست درازی اور اپنی مرضی مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے چار نومبر کو سعودی عرب کے دباو میں آ کر ریاض میں استعفی دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اٹھارہ روز گزرنے کے بعد وہ دوبارہ لبنان لوٹ آئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفی واپس لے لیا ہے۔

دوسری جانب سعد حریری کے استعفے کا مقصد حزب اللہ کو نقصان پہنچانا تھا جس میں دشمن ناکام ہو گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری