قبل از وقت انتخابات، تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم متحد ہوگئیں


قبل از وقت انتخابات، تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم متحد ہوگئیں

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجا ناصرعباس نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔

خبر رساقں ادارے تسنیم کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجا ناصرعباس نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اورایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں اور سربراہ ایم ڈبلیوایم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔

اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت نے دم توڑ دیا ہے اب مزید نہیں چل سکتی۔

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ دونوں جماعتوں نے ملاقات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے اس بات پراتفاق کیا کہ ملک میں فوری عام انتخابات ناگزیرہے۔

اس موقع پرتحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق نے کہا کہ ملک شدید سیاسی بحران کا شکار ہے۔

موجودہ حالات میں حب الوطن جماعتیں ملکی بقاء کیلئے ایک ہوجائیں۔

ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے۔ واضح شواہد موجود ہیں کہ ناصرشیرازی کے اغواء میں رانا ثناءاللہ ملوث ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری