یمن کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

یمن کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈارجیک کا کہنا ہےکہ یمن کی صورتحال مسلسل کشیدگی کی جانب گامزن ہے اور اس ملک کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے روسیا الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج بروز منگل کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈارجیک کا کہنا ہےکہ یمن کی صورتحال مسلسل کشیدگی کی جانب گامزن ہے اور اس ملک کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے یمنی متحارب گروہوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کی جان و مال کا خیال رکھیں اور بین الاقوامی انسانی بنیادوں پر کی جانے والی مالی امداد کو عوام تک پہنچانے میں مدد کریں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، مسئلے کے پر امن حل کے لیے مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "اگر یمن کے خلاف محاصرہ بدستور جاری رہا تو اس ملک میں انسانی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔"

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یمن میں سعودی مداخلت کے بعد شہری ہلاکتوں میں اضافے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری