انسانی حقوق کے عالمی دن پر آج کشمیر مکمل طور پر بند + تصاویر


انسانی حقوق کے عالمی دن پر آج کشمیر مکمل طور پر بند + تصاویر

انسانی حقوق کے عالمی دن پر آج کشمیر میں معمولات کی زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے، مزاحمتی تحریک کی طرف سے سیمنار اور ریلیوں کے اہتمام کے جواب میں مودی سرکار نے شہر سرینگر میں بندشوں کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تحریک حریت کے صدر دفتر پر منعقد ہونے والے سیمنار پر مودی سرکار نے بندشیں لگادی اور احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سرینگر کے کئی پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں بندشوں کا اطلاق کیا اور کئی مزاحمتی رہنما جن میں میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق اور سید علی شاہ گیلانی قابل ذکر ہیں، کو اپنے گھروں میں نظر بند کردیا گیا۔

مزاحمتی قیادت نے پہلے ہی انسانی حقوق کے عالمی دن پر کشمیر بند کی کال دی تھی جس کا خاصا اثر شہر سرینگر میں دیکھنے کو ملا، شہر میں تمام کاروباری مراکز بند رہے اور ٹریفک کی نقل و حرکت پر بھی کافی اثر پڑا۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری