بیروت میں امریکی سفارتخانہ بال بال بچ گیا + تصاویر


بیروت میں امریکی سفارتخانہ بال بال بچ گیا + تصاویر

ملسم امہ ایک ایسے شخص کیخلاف سراپا احتجاج ہے جس کے فیصلے نے امریکہ کی دیہائیوں پرانی سفارتکاری اور یروشلم کی حیثیت کا فیصلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر عالمی اتفاق رائے کو پارہ پارہ کردیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی: لبنانی پولیس نے اتوار کو امریکی سفارتخانے کے نزدیک احتجاجی مظاہرین پر آنسو گیس اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا ہے جیسا کہ وہ یروشیلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے واشنگٹن کے فیصلے کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے "آوکار" میں ہزاروں کی تعداد میں لبنانی اور فلسطینی مظاہرین علاقے میں واقع امریکی سفارتخانے کے نزدیک جمع ہوئے۔ انہیں سفارتخانے کی طرف جانے والی شاہراہ پر خاردار تاریں لگا کر کمپلیکس تک پہنچنے سے روک دیا گیا اور پولیس فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا جو طاقت کے ذریعے گیٹ تک پہنچنے کی کوشش کررہے تھے۔ پتھراﺅ اور آنسو گیس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی فورسز کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ مظاہرین نے فلسطین اور لبنان کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور سیاہ و سفید رنگ کے چیک کیفیہ سکارف لہرا رہے تھے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف نعرے بازی کررہے تھے جنہوں نے بدھ کے روز یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا۔

مظاہرین کے ایک گروپ نے امریکی صدر کا پتلا نذر آتش کردیا جن کے فیصلے نے امریکہ کی دیہائیوں پرانی سفارتکاری اور یروشلم کی حیثیت کا فیصلہ مذاکرات کے ذریعے کرنے پر عالمی اتفاق رائے کو پارہ پارہ کردیا ہے۔

مظاہرین میں فلسطینی جماعتوں کے ساتھ ساتھ لبنانی اسلام پسند اور بائیں بازو کے ارکان شامل تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری