مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

آزاد کشمیر کے صدر نے کہا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز مقبوضہ کشمیر میں صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ معصوم افراد کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہیں لیکن عالمی اداروں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیےکردار ادا نہیں کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے اور آر ایس ایس کے انتہاپسند شہریوں کو ریاست چھوڑنے کے لیے دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا جارہا ہے اور بھارتی فورسز کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہیں۔

صدر آزاد کشمیر نے دعویٰ کیا کہ پلواما اور اننت ناگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی شہادتیں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال کے اوائل میں دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی جانب توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی تھی تاہم پہلی مرتبہ بھارتی فورسز کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام سامنے آیا ہے۔

بین الاقوامی قوانین اور کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے مطابق مسلح تنازعات سمیت کسی بھی صورت حال میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔

غیرملکی دورں کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنے حالیہ دورہ برسلز اور واشنگٹن کے دوران مسئلہ کشمیرکے حل پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مضبوط پاکستان کا ہونا بہت ضروری ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت کسی عالمی ادارے نے مسئلے کے حل کے لیے آواز بلند نہیں کی۔

صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں اور پاکستان کے درمیان رخنہ ڈالنے کی مہم کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری