نائجیریا میں بوکوحرام کے وقتا فوقتا حملے جاری، 6 فوجی ہلاک


نائجیریا میں بوکوحرام کے وقتا فوقتا حملے جاری، 6 فوجی ہلاک

نائجیریا میں وہابی دہشت گرد گروہ بوکوحرام کے تازہ ترین حملوں میں اس ملک کے 6 فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق نائجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے حملوں میں 6 نائجیرین فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

اس ملک کے فوجی حکام کے مطابق بوکو حرام کے دو مختلف حملوں میں چھ فوجی مارے گئے ہیں۔

پہلے واقعے میں وہابی دہشت گردوں نے گھات لگا کر اس وقت حملہ کیا جب فوجی گشت پر مامور تھے، اس حملے میں چار فوجی ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوئے۔

اسی طرح دوسرا حملے میں دو فوجی مارے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ دونوں حملے شورش زدہ صوبے بورنو میں کیے گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری