سعودی عرب میں حرام کو حلال قرار دینے پر حریت رہنما برہم


سعودی عرب میں حرام کو حلال قرار دینے پر حریت رہنما برہم

کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ آل سعود حجاز کی مقدس سرزمین پر سینما گھر کھول کر اِسے فحاشی اور عریانی کا اڈہ بنانا چاہتی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے سعودی عرب میں سینما گھر کھولے جانے کی اطلاعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی بعثت کے بعد اس سرزمین کو ظلم و جبر، کفر و شرک اور فحاشی و عریانی سے پاک کردیا تھا، مگر وہاں کے حکمران آہستہ آہستہ اس سرزمین کو واپس اُسی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ سعودی حکمران اس پاک سرزمین پر سینما گھر کھول کر اِسے فحاشی اور عریانی کی آماجگاہ بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام قرآن اور سنت کی تعلیمات کے مطابق تا ابد یکساں اور یک رُخ رہے گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری