صہیونی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید، 560 زخمی


صہیونی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید، 560 زخمی

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے صہیونی فوج کی فائرنگ سے 4 مسلمانوں کی شہادت اور 560 کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی کارروائیوں میں چار فلسطینی شہید اور 560 زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ کے محصور علاقے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فورسز کی پر تشدد کارروائی سے گذشتہ روز 4 مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے کے قریب مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک اٹھارہ سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دئے جانے پر مشرق وسطیٰ میں آگ بھڑک اٹھی ہے جبکہ پورے عالم اسلام میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری