اردن میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے + تصاویر


اردن میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے + تصاویر

اردن کے مختلف شہروں میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روسیا الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ اردن کے مختلف شہروں خاص کر اربد، الرمثا، دیرابی سعید، عجلون، جرش، الکرک، الطفیله، اور العقبه میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

اردن میں صہیونی سفارتخانے کے سامنے عوامی مظاہرے جاری ہے۔

مظاہرین اردن سے امریکی اور اسرائیلی سفیر کے اخراج کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مظاہرین نے فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین عالم اسلام کی شہ رگ ہے اور فلسطین پراسرائیلی تسلط قائم کرنا عالم اسلام کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

مشتعل مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور اسرائیل اور اردن کے ہونے والے ہرقسم کے تمام منصوبوں کو بھی منسوخ کردیا جائے۔

اردنی ذرائع کے مطابق مظاہرین نے عرب حکمرانوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ ساز باز کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کھلی دشمنی قرار دیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ فلسطین میں جاری آزادی کی تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، امریکہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان اور دہشت گرد ہے، جو اسرائیل کی سرپرستی کر رہا ہے، فلسطین کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار دینا انتہائی شرمناک فعل ہے۔

اردنی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس سے استفادہ کیا جبکہ اس دوران اسرائیلی سفارتخانہ کے ارد گرد سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر شرکاء کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک تھی، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری