مقبوضہ کشمیر میں دفاع بیت المقدس ریلی کا انعقاد + تصاویر


مقبوضہ کشمیر میں دفاع بیت المقدس ریلی کا انعقاد + تصاویر

مقبوضہ کشمیر میں دفاع بیت المقدس ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ مسلم دشمن بیان جس میں انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کی بات کی، کے خلاف کشمیر بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

احتجاجی ریلیوں کے علاوہ  وادی کشمیر کے مساجدوں، خانقاہوں، درگاہوں اور امام بارگاہوں میں امریکہ و اسرائیل کی نابودی کے لئے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ٹرمپ کے مسلم دشمن فیصلے کے خلاف وسطی ضلع بڈگام کے ماگام قصبہ میں تنظیم المکاتب کے اہتمام سے ایک احتجاجی ریلی برآمد ہوئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کرتے ہوئے اسرائیل و امریکہ کے خلاف زوردار نعرے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں می پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے جن پر القدس لنا، اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد جیسے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے بیت المقدس کی تصاویر کے ساتھ ساتھ رہبر معظم حضرت سید علی خامنہ ای اور حجتہ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کے تصاویر بھی ہاتھوں میں اٹھائے رکھے تھے۔

مظاہرین امریکی صدر کے احمقانہ بیان کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کررہے تھے۔

درایں اثناء بارہمولہ کے نولورہ احمد پورہ سے بھی دفاع بیت المقدس کی ریلی برآمد ہوئی جس میں علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کے فیصلے کو ناقابل برداشت عمل قرار دیا اور بیت المقدس کا تقدس ہر حال میں بحال رکھنے کا عزم دہرایا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری