باکو میں ایران، ترکی اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کی ملاقات متوقع


باکو میں ایران، ترکی اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کی ملاقات متوقع

ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ باکو میں ایران، ترکی اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کی ملاقات ہوگی۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے آناتولی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ باکو میں ایران، ترکی اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کی ملاقات متوقع ہے۔

تینوں رہنماؤں باہمی تعلقات سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ باکو میں تینوں ممالک کے درمیان ہونے والے اجلاس میں باہمی تعلقات سمیت شام اور خطے کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترک وزیرخارجہ اسلامی جمہوریہ ایران اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان 20 دسمبر کو باکو میں ایک اہم اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ تینوں ممالک کے درمیان یہ پانچواں اجلاس ہے، اس سے قبل 2011 میں پہلا اجلاس ایران کے شہر ارومیہ میں، دوسرا اجلاس 2012 میں آذربائیجان کے شہر نخجوان میں، تیسرا اجلاس 2014 میں ترکی کے شہر وان میں جبکہ چوتھا اجلاس پھر ایران کے شہر رامسر میں  ایران کی میزبانی میں منعقد ہوا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری