گوادر اور چابہار پاک ایران گیٹ اور سسٹر پورٹس ہیں + ویڈیو


گوادر اور چابہار پاک ایران گیٹ اور سسٹر پورٹس ہیں + ویڈیو

ایرانی سفارتکار علی رضا بیگدلی کا کہنا ہے کہ پورٹس اور راہداریوں پر کام کرنے سے پہلے پاک ایران تعلقات کو مضبوط بنایا جائے، دونوں ممالک کے مابین رابطے کے لئے ایک واضح اور نرم پالیسی کا اجراء کیا جائے۔

ایرانی سفارتکار علی رضا بیگدلی کا تسنیم نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ پورٹس اور راہداریوں پر کام کرنے سے پہلے پاک ایران تعلقات کو مضبوط بنایا جائے، دونوں ممالک کے مابین رابطے کے لئے ایک واضح اور نرم پالیسی کا اجراء کیا جائے۔ ہم پڑوسی مختلف صلاحیتوں سے مالامال ہیں، ایکدوسرے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔ دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات سے آگے بڑھیں، خاص طور پر توانائی کے شعبہ میں پاکستان ایران کے وسائل سے مستفید ہو۔ تجارتی روابط کو بڑھایا جائے، تجارتی حجم کو بڑھانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔ ہم ثقافت اور مذہب کے رشتوں میں بندھے ہیں، ان تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے۔

گوادر اور چابہار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بیگدلی کا کہنا تھا کہ چابہار مشرقی ایران کی ترقی کے لئے جاری ایک پراجیکٹ ہے جبکہ گوادر سی پیک کا حصہ ہے۔ یہ دونوں منصوبے متعلقہ ممالک کی معیشت کے لئے اہم ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ دونوں منصوبے ایک دوسرے کے ممد و معاون ثابت ہوں۔ ان دونوں منصوبوں کو ایران پاکستان گیٹ کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری