پاک ایران دوستانہ تعلقات میں ہی دونوں ممالک کی بقاء ہے/ اتحاد کے لئے سعودی الائینس جیسے اقدامات درست نہیں

پاک ایران دوستانہ تعلقات میں ہی دونوں ممالک کی بقاء ہے/ اتحاد کے لئے سعودی الائینس جیسے اقدامات درست نہیں

اکتالیس ملکی اتحاد پر بات کرتے ہوئے جاوید صدیق نے کہا کہ عالم اسلام میں اتحاد کے لئے ایسے اقدامات درست نہیں، ایران اور دیگر ممالک کو بھی اس اتحاد میں شامل کیا جائے تاکہ غلط فہمیوں کا ازالہ ہو سکے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کے ایڈیٹر جاوید صدیق کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات مستحکم ہیں، دونوں ممالک کو اس بات کا احساس ہے کہ ہم پڑوسی ہیں، ہمارے مابین مذہب، تاریخ اور ثقافت کا رشتہ موجود ہے، اور ہم ایک دوسرے کے خلاف نہیں ہو سکتے، ہمارا مشترکہ مفاد یہ ہے کہ ہم تعاون پر مبنی تعلقات کو قائم رکھیں، یہ درست ہے کہ ہماری طویل سرحد پر مشکلات درپیش ہیں، پاکستان فوجی اور عسکری تعلقات کو برادرانہ بنانا چاہتے ہیں، بعض ممالک پاک ایران تعلقات کے خلاف ہیں، برادرانہ تعلقات میں ہی پاکستان اور ایران کی بقاء ہے۔

تجارتی حجم بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بینکنگ کا ایشو حل کیا جائے تاکہ تجارت بہتر ہو سکے۔ غیر قانونی تجارت کو رسمی تجارت میں تبدیل کیا جائے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن کو حکومت آگے بڑھائے اور سستی گیس سے استفادہ کرے۔

اکتالیس ملکی اتحاد پر بات کرتے ہوئے جاوید صدیق نے کہا کہ عالم اسلام میں اتحاد کے لئے ایسے اقدامات درست نہیں، ایران اور دیگر ممالک کو بھی اس اتحاد میں شامل کیا جائے تاکہ غلط فہمیوں کا ازالہ ہو سکے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری