تنازعہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، چین


تنازعہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، چین

چین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچون اینگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کا موقف واضح ہے اور اسے دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے مناسب طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے چین کی کشمیر سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہو گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری