بھارت آئندہ سال دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن جائے گا، رپورٹ


بھارت آئندہ سال دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن جائے گا، رپورٹ

سال2018 میں بھارت دنیا بھر میں معاشی لحاظ سے برطانیہ اور فرانس کو ہرا کر پانچویں اور 2032 تک بھارت تیسری پوزیشن پر آ جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لندن کے مرکز برائے اقتصادیات اور کاروباری تحقیق کے ادارے کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت آئندہ برس فرانس اور برطانیہ سے آگے نکل کر دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن جائے گا۔

رپورٹ میں معاشی طور پر مضبوط ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے جس میں فی الحال بھارت کا ساتواں نمبر ہے۔

نومبر 2016 میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پرانے کرنسی نوٹوں پر پابندی عائد کرکے ٹیکس نظام کی اوور ہالنگ متعارف کرائے جانے کے بعد رواں مالی سال میں بھارتی معیشت کو گزشتہ 3سال کے مقابلے میں زبردست زوال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری