جہاد اسلامی فلسطین کی جانب سے مظاہروں اور ریلیوں کی کال


جہاد اسلامی فلسطین کی جانب سے مظاہروں اور ریلیوں کی کال

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے آج جمعہ کو قدس اور مسجدالاقصی کی حمایت میں عوام سے مظاہروں اور ریلیوں میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے آج جمعہ کو عوام سے قدس اور مسجدالاقصی کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں اور ریلیوں میں بھرپور شرکت کی درخواست کی ہے۔

فلسطین کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین ہفتوں سےامریکی صدر ڈونلڈ ٹومپ کی جانب سے قدس کو اسرائیل  کا دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان اور امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے قدس منتقل کرنے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹرمپ کے اس متنازع فیصلے کے بعد اب تک صہیونیوں کی پرتشدد کارروائیوں میں 15 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے 6 دسمبر 2017 کو وائٹ ہاوس سے قدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور امریکی حکومت سے کہا تھا کہ اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے قدس منتقل کرے جس کے بعد سے اب تک پوری دنیا بالخصوص اسلامی ممالک میں مظاہرے جاری ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری