یمنی دارالحکومت صنعا پر سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے


یمنی دارالحکومت صنعا پر سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے

یمنی دارالحکومت صنعا پر سعودی اتحادی افواج نے وحشیانہ فضائی حملے کئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی دارالحکومت صنعا کے الغوش نامی علاقے پر سعودی اتحادی افواج نے 19 مرتبہ بمباری کرکے  متعدد شہریوں کو شہید یا زخمی کردیا ہے۔

دوسری طرف یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مفرور سابق صدرعبدربه منصور هادی کے سعودی حمایت یافتہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ المخدرہ، وادی الربیعہ اور المطار نامی علاقوں میں یمنی سرکاری فوج اور آل سعود کے حمایت یافتہ اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

یمنی فوج نے صوبہ الجوف میں سعودی اتحادی افواج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید 2 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں آئے روز نہتے یمنی شہریوں پر بمباری کررہا ہے جس میں ہزاروں بے گناہ یمنی خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں جبکہ بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری