بلوچستان کی نئی کابینہ میں14وزرا،5مشیر شامل ، ممکنہ نام بھی سامنے آگئے


بلوچستان کی نئی کابینہ میں14وزرا،5مشیر شامل ، ممکنہ نام بھی سامنے آگئے

نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی اپنی نئی کابینہ میں14 وزرا اور5 مشیران شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے اپنی نئی کابینہ میں14وزرا اور5مشیران شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے، نئی کابینہ میں تمام جماعتوں کے اراکین کو شامل کیا جائے گا، نو منتخب وزیر اعلیٰ کی کابینہ میں شامل ممکنہ افراد کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے ممبران نے عبد القدوس بزنجو کو نیا قائد ایوان منتخب کر لیا ہے، نومنتخب وزیر اعلیٰ نے اپنی نئی کابینہ میںتمام سیاسی جماعتوں سے ممبران کو شامل کیا جائے گا، نئی کابینہ کے ممکنہ وزراء میں عبدالکریم نوشیروانی، آغامحمدرضا، جعفرمندوخیل، اکبرآسکانی، طاہرمحمود، راحت جمالی، سرفرازڈومکی، ماجدابڑو اور عاصم کرد کے نام شامل ہیں۔

پرنس احمدعلی، نواب جنگیزمری، عامررند اور دستگیربادینی کو بھی بلوچستان حکومت میں شامل کرنے کا امکان ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری