تہران؛ اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے 13ویں اجلاس کا آغاز آج ہوگا


تہران؛ اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے 13ویں اجلاس کا آغاز آج ہوگا

اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کا13واں اجلاس آج تہران میں شروع ہورہاہے جس میں قومی اسمبلی کے سپیکر اور سینیٹ کے چیئرمین پاکستان کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے وفود کی قیادت کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اور سینیٹ کے چیئرمین میاں رضاربانی اجلاس میں پاکستان کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے وفود کی قیادت کریں گے۔

چھپن مسلمان ملکوں کے ارکان پارلیمنٹ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پاکستان پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی منظور کردہ کشمیر کے بارے میں دوقراردادیں منظوری کیلئے پیش کرے گا۔

قراردادوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کو آزادی دینے سے مسلسل انکار کو اجاگر کیاگیاہے۔

قراردادوں میں اسلامی ملکوں کی پارلیمانی یونین سے کہاگیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں غیرمسلموں کو آباد کرکے مسلمان اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنے کے مذموم بھارتی عزائم پر فوری توجہ دی جائے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری