وفاق المدارس کے سربراہان اور مفتیان کا دہشتگردی کے خلاف فتوی اور مشترکہ اعلامیہ + اسناد


وفاق المدارس کے سربراہان اور مفتیان کا دہشتگردی کے خلاف فتوی اور مشترکہ اعلامیہ + اسناد

وفاق المدارس کے سربراہان اور مفتیان کا دہشتگردی کے خلاف فتوی اور مشترکہ اعلامیہ بہ نام "پیغام پاکستان" آج ایوان صدر میں پیش کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وفاق المدارس کے سربراہان اور مفتیان کا دہشتگردی کے خلاف فتوی اور مشترکہ اعلامیہ آج ایوان صدر میں پیش کیا جائے گا۔

 قومی بیانیے کو ’پیغام پاکستان‘ کے نام سے مرتب کیا گیا ہے جس کی تقریبِ رونمائی آج ایوان صدر میں ہوگی ، تقریب سے صدر پاکستان کے علاوہ وزیر خارجہ خواجہ آصف ، وزیر داخلہ احسن اقبال اور وفاقی وزیر تعلیم و تربیت انجینیئر محمد بلیغ الرحمان بھی خطاب کریں گے.

قومی بیانیے بہ نام ’پیغام پاکستان‘ کی تقریب رونمائی کے لیے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں جب کہ اس اہم تقریب میں پانچوں دینی وفاق المدارس کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی بیانیے میں قیام امن کے لیے علماء کے متفقہ فتوے کو بھی شامل کیا گیا ہے اور دہشت گردی و انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے علمائے اکرام کی قابل احترام تجاویز کو بیانیہ کا حصہ بنایا گیا ہے.

مشترکہ فتوی اور اعلامیہ کے اسناد ذیل میں پیش کئے جاتے ہیں؛

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری