ایران خطے کو استکبار کے چنگل سے نجات دلائے گا، جنرل باقری


ایران خطے کو استکبار کے چنگل سے نجات دلائے گا، جنرل باقری

اسلامی جمہوریہ ایران کے سپہ سالار جنرل باقری کا کہنا ہے کہ ایران خطے کو استکباری چنگل سے نجات دلائے گا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنرل باقری کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

ایرانی سپہ سالار کا کہنا ہے کہ استعمار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے نہایت سخت محدودیتں اور رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں لیکن ایران نے ان تمام رکاوٹوں کو اپنے لئے ایک نئی فرصت سمجھ کر خوب فائدہ اٹھایا ہے۔

جنرل باقری کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پورے خطے کو استعماری طاقتوں کی چنگل سے نجات دلائےگا۔

جنرل محمد باقری نے مختلف قسم کے چیلنجوں سے نمٹنے اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کی مسلح افواج کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے عالمی استکبار کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران استکبار کی یلغار سے پورے خطے کو نجات دلانے کا ایک مضبوط قلعہ ہے۔

میجر جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران توانائی کی فراہمی کے ایک اہم ترین مرکز کی حیثیت سے جنوب مغربی ایشیا میں اپنے اقتدار اور سلامتی کا مکمل تحفظ کرتے ہوئے بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔

جنرل باقری نے عالمی طاقتوں کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر پابندیاں عائد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار کی جانب سے ایران کے لئے ہر طرح کا ممکنہ خطرہ پیدا کیا جاتا رہا تاہم اس طرح  پابندیاں اور رکاوٹیں  ہمارے لئے بہترین مواقع میں تبدیل ہوگئیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری