وزیراعظم پاکستان: امریکی صدر پاکستانی قوم سے معافی مانگیں/ پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کا عمل جاری رہے گا


وزیراعظم پاکستان: امریکی صدر پاکستانی قوم سے معافی مانگیں/ پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کا عمل جاری رہے گا

وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی قیادت کے ٹویٹ کے بعد حکومت پاکستان نے مختلف فورموں پر اس کا سخت جواب دیا ہے جبکہ ٹرمپ کو چاہئے کہ وہ پاکستانی قوم سے معافی مانگیں۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ کو پاکستان کے بارے میں اپنا ٹویٹ واپس لیکر معافی مانگنی چاہیے۔

 اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی قیادت کے ٹویٹ کے بعد پاکستان کی حکومت نے مختلف فورموں پر اس کا سخت جواب دیا ہے۔ب

ھارتی خطرات کے بارے میں ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد بھارت کے لئے حیران کن ہے اور وہ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے ہٹانے کی کوششیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی مسائل کے حل تک پڑوسی ملک کے ساتھ مذاکراتی عمل ممکن نہیں۔

افغان پناہ گزنیوں کی واپسی کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے 30لاکھ افغان پناہ گزنیوں کی میزبانی کی اور افغان مسئلہ سے ہونے والا نقصان برداشت کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کاعمل جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ افغان مسئلے کا حل نہیں اور یہ مسئلہ افغانوں کی سرپرستی میں افغانوں کے ذریعے مذاکرات سے حل کیا جاسکتا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارلیمنٹ کے بارے میں اپنے توہین آمیز الفاظ پر معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام موجود ہے جس میں تمام اداروں کا مخصوص کردار اور حقوق ہیں۔

قصور میں زینب قتل کے واقعے میں انہوں نے کیس کی تحقیقات میں پنجاب حکومت کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری