پاکستان کو ون ڈے کے بعد ٹی 20 میں بھی شکست


پاکستان کو ون ڈے کے بعد ٹی 20 میں بھی شکست

پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آج نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا جو نیوزی لینڈ نےآسانی کے ساتھ 3 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوورز میں پورا کرلیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ پاکستان کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تمام میچز میں شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کرچکا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری