افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈلائن میں 7 دن/ گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا امکان


افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈلائن میں 7 دن/ گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا امکان

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن میں صرف 7 دن  باقی رہ گئے ہیں جس کے بعد مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجائیگا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن میں صرف 7 دن  باقی رہ گئے ہیں جس کے بعد مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجائیگا۔

لاکھوں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن میں صرف ایک ہفتہ باقی ہے جس کے بعد افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجائیگا۔

واضح رہے کہ افغان حکومت نے مزید توسیع کیلئے حکومت پاکستان سے رابطہ کر لیا ہے جس پر وزارت سیفران نے 23جنوری کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ اور غیر ر جسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن 30 جنوری تک کی ہے جب کہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن بھی 30جنوری تک ہے جس کے بعد غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجائیگا۔

واضح رہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی موسم سرما کے باعث عارضی طور پر بند ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری