ڈونلڈ ٹرمپ کا گوانتانا موبے جیل کھلی رکھنے کا اعلان


ڈونلڈ ٹرمپ کا گوانتانا موبے جیل کھلی رکھنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کہ گزشتہ سال انہوں نے شدت پسند تنظیم داعش کے خاتمے کا عزم کیا تھا، لیکن داعش کو شکست دینے تک مزید اقدامات باقی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اپنے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں امریکی صدر نے گوانتانا موبے جیل کھلی رکھنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فخر ہے کہ داعش کےخلاف اتحاد نے عراق اور شام میں 100 فیصد حصہ آزاد کرالیا۔ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ کانگریس اس بات کو یقینی بنائے کہ داعش اور القاعدہ کےخلاف جنگ میں دہشتگردوں کو گرفتار کرسکیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا 'ابوبکر بغدادی سمیت کئی دہشت گرد ایسے تھے جنھیں ہم نے پکڑا اور پھر رہائی دی اور ایسے دہشت گردوں کا پھر میدان جنگ میں سامنا کرنا پڑا'۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پکڑے گئے مجرموں سے دہشت گردوں کی طرح ہی برتاو¿ کرنا چاہیے۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں مصنوعی ڈیڈ لائنز بتا کر دشمنوں کو چوکنا نہیں کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں ہماری فوج نئے ضوابط کے ساتھ لڑرہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمارے خلاف ووٹ دینے والے ممالک کو 20 ارب ڈالر کی امداد بھیجی گئی، امریکی امداد دشمنوں کی بجائے صرف دوستوں کے پاس جانی جاہیے۔

اپنے خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے معاملے پر سابقہ انتظامیہ کی غلطیاں نہیں دہراو¿ں گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں تک رسائی کو امریکا کےلئے خطرہ قرار دے ڈالا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کھلی سرحدوں کے سبب ہمارے کم آمدنی والے طبقے کو نقصان ہوا، کھلی سرحدوں کا مطلب ملک میں منشیات اور گینگز کی آمد ہے۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا ہم نے اوباما ہیلتھ کیئر ختم کیا، مینو فیکچرنگ کے شعبے میں 2 لاکھ نوکریاں پیدا کیں، 45 سال میں پہلی بار بیروزگاری کی شرح میں کمی آئی۔ انہوں نے کہا امریکی کمپنیز کیلئے ٹیکس 35 سے کم کر کے 21 فیصد کر دیا، بغیر دستاویزات والدین کے ساتھ آنے والوں کو تعلیم کی بنیاد پر شہریت ملے گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ نئی قانون سازی کے ذریعے امیگریشن قوانین کو درست کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کانگریس کو چاہیے کہ امیگریشن نظام میں وہ خامیاں دور کریں جن سے کریمنل گینگ ملک میں آتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا خطاب شروع کرنے سے پہلے امریکی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کانگریس سے کہتا ہوں کہ ایران نیو کلیئر ڈیل میں خامیاں دور کرے، ایرانی عوام کرپٹ حکمرانوں کیخلاف کھڑے ہوئے تو میں نے ساتھ دیا، ایران میں آزادی کی کوششوں کی حمایت کرینگے۔

امریکی صدر نے عام امریکیوں کی تعریف کی اور ویلڈرز، امدادی کارکنوں اور فائربریگیڈ کے عملے کی کوششوں کو سراہا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب سے پہلے اسٹاک مارکیٹس میں مندی دیکھی گئی اور ڈالر کی قیمت گر گئی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری