ترک فوج کی عفرین کی جانب پیش قدمی جاری ہے، صدر اردوغان


ترک فوج کی عفرین کی جانب پیش قدمی جاری ہے، صدر اردوغان

ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا  ہے کہ ان کی افواج کی عفرین کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا  ہے کہ عفرین کی جانب ان کی افواج کی پیش قدمی جاری ہے۔

ترک صدر  نے شامی علاقے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ترک فوجی علاقے کی اسٹریٹیجک چوٹیوں کا کنٹرول ایک ایک کر کے اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں، عفرین کا مکمل طور پر کنٹرول سنبھالنے میں اب بہت کم ہی عرصہ باقی ہے۔"

اردوغان کا کرد گروہوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے پہلے ہی سے کہا تھا کہ اگر ہماری سیکورٹی کو خطرہ لاحق ہوا تو ہمارے ایف -16 جنگی طیاروں تمہارے سروں کے اوپر پروازیں کریں گے اور ہمارے ہیلی کاپٹرز اور توپخانے تمہارے ٹھکانوں کو تباہ و برباد کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اگر موت ہی ہمارا مقدر ہے تو ہم ایک بار ہی مریں گے لیکن وہ لوگ  ہر روز مریں گے۔"

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری