نابلس میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے کمانڈر کی شہادت پر حزب اللہ کا تعزیتی پیغام


نابلس میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے کمانڈر کی شہادت پر حزب اللہ کا تعزیتی پیغام

نابلس میں مزاحمتی تحریک کے کمانڈر کی شہادت پر حزب اللہ لبنان نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المنار کے حوالے سے بتایاہے کہ نابلس میں صہیونی فوج کے ہاتھوں مزاحمتی تحریک کے عسکری کمانڈر احمد جرار کی شہادت پر حزب اللہ لبنان نے بیان جاری کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔

حزب اللہ کے دفتر سے شہید احمد جرار کے اہل خانہ اور فلطسینی مزاحمتی تحریک کے نام تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مزاحتمی تحریک فلسطین کے تمام علاقوں کا دفاع کرتی رہے گی اور تمام شہداء کا خون رنگ لائے گا۔

دفتر سے جاری بیان کے مطابق احمد جرار کا خون ناحق تمام عربی اور مسلم امہ کو پکار رہا ہے کہ فلسطین میں مزاحمتی تحریک کی حمایت کریں۔

واضح رہے کہ منگل کی صبح احمد جرار کو صیہونی فوجیوں نے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری