شمالی کوریا: امریکہ خطے میں دوبارہ سالانہ جنگی مشقوں کے انعقاد کی غلطی نہ کرے


شمالی کوریا: امریکہ خطے میں دوبارہ سالانہ جنگی مشقوں کے انعقاد کی غلطی نہ کرے

شمالی کوریا کے حکومتی چینل نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور جنوبی کوریا نے اس علاقے میں دوبارہ سالانہ جنگی مشقیں کی تو کوریا میں صلح برقرار نہیں رہ پائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق "کے ایس‌این‌ آئی" نیوز نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور جنوبی کوریا نے اس علاقے میں دوبارہ سالانہ جنگی مشقیں کی تو کوریا میں پہلے جیسے حالات پیدا ہو جائیں گے اور اس کا ذمہ واشنگٹن اور سیول پر ہوگا۔

اس چینل نے کہا ہے کہ ان مشقوں سے دونوں کوریائی ممالک میں ہونے والے مذاکرات متاثر ہونگے اور شمالی کوریا کی جانب سے کوریا کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس چینل نے مزید کہا ان حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کوریا میں اتحاد اور امن نہیں چاہتا ہے۔

شمالی کوریا نے امریکی مشقوں کے جواب میں میزائل تجربیات کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں ایک ایٹمی تجربہ بھی شامل تھا، پر جنوبی کوریا سے مذاکرات کے بعد ان تجربیات کو روک دیا گیا تھا۔

پچھلے ماہ شمالی کوریا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے دونوں ممالک کے بارڈر پر ایک گاوں میں ملاقات کی اور جنوبی کوریا میں ہونے والے کھیل کے مقابلوں میں اپنی ٹیم کی شرکت کے بارے میں گفتگو کی تھی، اس سے قبل شمالی کوریا کے ایک وفد نے جنوبی کوریا میں ان کھیلوں کے افتتاح میں بھی شرکت کی ہے۔

اس ملاقات کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ نے دونوں ممالک میں بغیر کسی تیسرے ملک کی مداخلت کے اتحاد برقرار کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری