ایک خبر افغانستان سے | 2 جرنیل معطل اور 164 ریٹائر


ایک خبر افغانستان سے | 2 جرنیل معطل اور 164 ریٹائر

افغان صدر نے دارالحکومت کابل میں حملوں کی تعداد میں بتدریج اضافے کی وجہ سے 2 جرنیلوں سمیت 7 اعلیٰ سطحی فوجی حکام کو معطل اور 164 جرنیلوں کو ریٹائر کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صدارتی محل کے ترجمان شاہ حسین مرتضوی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے حملوں میں اپنے فرائض سے لاپروائی برتنے کی وجہ سے صدراشرف غنی نے2 جرنیلوں سمیت کل7 اعلی فوجی حکام کومعطل کر دیا ہے۔

مرتضوی کا کہنا تھا کہ مذکورہ فوجی حکام کو تفتیش کا سامنا کرنا پڑیگا اور جس نے بھی اپنے فرائض سے لاپرواہی برتی اسے عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑیگا۔

 انھوں نے مزید کہا کہ غنی نے فوج کے شعبے میں نئی اصلاحات کرنے کیلیے 164  جرنیلوں کو ریٹائر بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2  ہفتے قبل وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب بم سے مسلح ایمبولینس کے ساتھ کیے گئے خود کش حملے میں 103 افراد جاں بحق اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ افغانستان نے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا اور پاکستان نے اسے مسترد کردیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری