یوم اللہ کے موقع پر پیروان ولایت جموں و کشمیر کا ایرانیوں کو مبارکباد


یوم اللہ کے موقع پر پیروان ولایت جموں و کشمیر کا ایرانیوں کو مبارکباد

11 فروری تاریخ بشریت کے عظیم دن اور امام خمینی(رح) کی بے مثال قیادت میں رونما ہونے والے انقلاب اسلامی کی مناسبت سے پیروان ولایت جموں و کشمیر کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

 خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پیروان ولایت جموں و کشمیر نے انقلاب اسلامی ایران کے 39 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کیا ہے۔

اپنے الگ آگ بیانات میں پیروان کے سربراہ مولاناقمی اور صدر مولانا صوفی نے اس عظیم دن کی مناسبت سے تمام امت مسلمہ بالخصوص ملت ایران کو تبریک و تہنیت پیش کیا ہے۔

مولانا سبط محمد شبیر قمی نے کہا کہ 11 فروری کا دن تاریخ بشریت میں ایک عظیم دن ہے جس دن سرزمین پر ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت اور تانشاہیت کا خاتمہ ہوگیا۔

مولانا قمی نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران امام خمینی (رح) کی مرہون منت ہے جس نے سخت سے سخت ترین مشکلات و مصائب کا سامنا کیا لیکن اسلام و مسلمین کی سختیاں برداشت نہیں کی اور یزید وقت کے مقابلے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑا ہوکر ملت کو چنگیزیت سے نجات دلوادی۔

مولانا قمی نے کہا کہ انقلاب ایران دنیا بھر کے مظلوم و مستضعفین کے لئے ایک آس بن گئی جس سے ان میں ہمت و حوصلہ پیدا ہوا جو سبب بنا کہ آج مظلوم قومیں ظالم و جابر حکمرانوں کے خلاف سینہ سپر ہوکر ظلم و بربریت کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب کی کرنیں دنیا بھر کے گوشہ و کنار تک پھیل چکی ہیں جس کی بدولت ظلم و جور پر استوار ایوانوں میں لرزہ تاری ہوا ہے۔

مولانا قمی نے کہا بانی انقلاب حضرت امام خمینی تاریخ کا ایک عظیم قائد ہے جس نے ایران میں انقلاب برپا کیا جس سے  دنیا بھر کے بڑے بڑے سیاستدانوں کو انگشت بدنداں کردیا۔

مولانا قمی نے امام خمینی کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے مزاحمتی اور مقاومتی رہنماوں کو مشورہ دیا کہ وہ امام خمینی (رح) کی شخصیت اور قیادت کا مطالعہ کرے تاکہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکے۔

انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی قیادت والے جمہوری اسلامی کی کامیابیوں اور ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امام خامنہ ای مدظلہ کو یوم اللہ کے موقعے پر مبارکباد پیش کی۔

ادھر تنظیم کے صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے بھی یوم اللہ کے موقعے پر ایرانی قوم اور تمام امت مسلمہ بالخصوص مقام معظم رہبری کو مبارکباد پیش کی ہے اور یوم اللہ کو تاریخ کا عظیم ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم اللہ یوم مستضعفین اور مظلومین جہاں ہے یہ دن ظالم اور ظلم کے خاتمہ کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رح) نے طویل ترین تکالیف اور مصائب کا سامنا کرکے قوم کو ظلم و بربریت سے چھٹکارا دلایا امام خمینی کی یہ خدمات ناقابل فراموش ہیں جو روز بروز روز روشن کی طرح عیاں ہوتی جارہی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری