امام خامنہ ای: دفاع کے حوالے سے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں/ مشرق کو مغرب پر ترجیح دیں


امام خامنہ ای: دفاع کے حوالے سے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں/ مشرق کو مغرب پر ترجیح دیں

امام خامنہ ای نے ساری دنیا کی مخالفت کے باوجود دفاع کے حوالے سے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی تاکید کی اور کہا: "ہمیں ہمسایوں کو دور دراز ممالک پر ترجیح دینی چاہئے۔"

خبر رساں ادارے تسنیم نے رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر صوبہ مشرقی آذربائیجان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے امام خامنہ سے ملاقات کی۔

رہبر انقلاب نے اس موقع پر بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ ولہ وسلم کی شہادت کی مناسبت سے عالم اسلام کو تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بی بی فاطمہ الزہرا سلامہ اللہ علیہا نے ہم سب مسلمانوں کیلئے شجاعت، جانثاری اور معرفت کا درس دیا ہے۔

امام خامنہ ای کے خطاب کے چیدہ چیدہ نکات ملاحظہ فرمائیں؛

اس عظیم انقلاب میں ہماری ترجیحات ہیں۔

ہمیں بیوروکریسی کے فرسودہ نظام پر جہادی مینیجمنٹ پر ترجیح دینی ہوگی۔ جہادی منیجمنٹ کا مطلب نظم و ضبط کا جنازہ نکالنا نہیں بلکہ جہادی منیجمنٹ یہ ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ کام کریں، فکر و تدبیر کیساتھ قدم اٹھائیں اور دن رات انتھک کام ہی کام کرتے رہیں۔

 داخلی پالیسی میں اقلیتی پارٹیوں اور گروہوں پر عوام کی امنگوں کو ترجیح دیں۔

خدمت رسانی میں مراعات یافتہ لوگوں پر غریب عوام کو ترجیح دیں۔

ملک کی دفاعی سیاست کے حوالے آج کے دور کی جتنی بھی صلاحیتیں ہیں، بروئے کار لائی جائیں، ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں چاہے پوری دنیا مخالف ہی کیوں نہ ہو۔

خارجہ امور میں مشرق کو مغرب پر ترجیح دیں، اگرچہ ہمسایہ ممالک دوردراز ممالک کو ہمسایوں پر ترجیح دیتے ہیں اور وہ بھی ایسی حالت میں کہ ہمارے درمیان مشترکات بھی بہت زیادہ ہیں۔

اقتصاد کے حوالے سے روزگار اور پیداوار کو اولویت حاصل ہونی چاہئے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری