بھارت امن عمل میں رکاوٹ اور دہشت گردوں کی سرپرستی کررہاہے، وزیر خارجہ پاکستان


بھارت امن عمل میں رکاوٹ اور دہشت گردوں کی سرپرستی کررہاہے، وزیر خارجہ پاکستان

وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن برقرار رکھنے کیلئے انتھک کوششیں کررہاہے جبکہ بھارت امن عمل میں رکاوٹ اور دہشت گردوں کی سرپرستی کررہاہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت پر جنگی جنون سوار ہے اور وہ کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے جس کے نتیجے میں بے گناہ شہری شہید ہورہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے واضح کیاکہ بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ دنیاکو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کرناچاہیے۔خواجہ آصف نے کہاکہ حکومت ملک کے دوردرازاورنظرانداز کئے گئے علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے مواصلات کے ذرائع بہتر بنانے کی غرض سے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری