جی ایس پی پلس کے قیام; یورپی پارلیمنٹ کا پاکستان کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار


جی ایس پی پلس کے قیام; یورپی پارلیمنٹ کا پاکستان کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

عالمی تجارت کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی نے باالخصوص انسانی حقوق کے بارے میں قومی لائحہ عمل اور جی ایس پی پلس کے ستائیس کنونشنوں پر عملدرآمد کیلئے قوانین کے نفاذ اور نئے اداروں کے قیام میں پاکستان کی پیشرفت پر اطمینان ظاہر کیاہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق عالمی تجارت کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی نے باالخصوص انسانی حقوق کے بارے میں قومی لائحہ عمل اور جی ایس پی پلس کے ستائیس کنونشنوں پرعملدرآمد کیلئے قوانین کے نفاذ اورنئے اداروں کے قیام میں پاکستان کی پیشرفت پراطمینان ظاہر کیاہے۔

کمیٹی نے برسلز میں اپنے دوسرے ششماہی اجلاس میں امید ظاہر کی کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ روابط جاری رکھے گا اور جی ایس پی پلس پرعملدرآمد میں رہ جانیوالی خامیوں کو آئندہ دو سالوں میں دورکرے گا۔کمیٹی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے پراتفاق کیا اور جی ایس پی پلس سکیم کے تحت مستقبل میں اس کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرنے پر بھی غورکیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری