دیرالزور | امریکی اتحادی فورسز کی رہائشی علاقوں پر بمباری، متعدد شہری جاں بحق


دیرالزور | امریکی اتحادی فورسز کی رہائشی علاقوں پر بمباری، متعدد شہری جاں بحق

امریکی سربراہی میں داعش کے خلاف نام نہاد اتحادی فورسز نے شامی علاقے دیر الزور میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سربراہی میں داعش کے خلاف نام نہاد اتحادی فورسز نے شامی علاقے دیر الزور میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم 16 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اتحادی افواج نے البحریہ نامی گاوں میں رہائشی مکانات پر بمباری کرکے متعدد نہتے شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بمباری میں 16 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 9 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

شامی وزارت خارجہ نے امریکی اتحادی افواج کے حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے حملوں کا مقصد علاقے میں داعشی دہشت گردوں کی مدد کرنا ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل داعش کے خلاف لڑنے والی نام نہاد امریکی اتحادی فوج نے شامی سرکاری فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد فوجی شہید یا زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ امریکہ اور اسرائیل خطے میں خفیہ طور پر داعش کی مدد کررہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری