پنجاب بیوروکریسی کی بغاوت کے پیچھے حکومت ہے، اعتزاز احسن


پنجاب بیوروکریسی کی بغاوت کے پیچھے حکومت ہے، اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پنجاب بیورو کریسی کی ہڑتال ریاست کے خلاف بغاوت ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صرف لاڈلے نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیوروکریٹس کی ہڑتال کا واقعہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں دوسری مرتبہ ہوا، 1972 میں پنجاب پولیس نے ہڑتال کی تھی اور اب جو بھی ہورہا ہے یہ ریاست کے خلاف بغاوت کے مترادف ہے اور اس میں وفاقی و پنجاب حکومت خود ملوث ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ کہیں وزیراعلیٰ پنجاب چوروں کے سردار تو نہیں، انہیں چاہئے کہ وہ ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی احد چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے اور ہڑتال کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کراتے لیکن ایسا نہیں کیا گیا، شہبازشریف لاڈلے نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں ان کے ایما پر ہی سرکاری افسران ہڑتال کررہے ہیں، انہیں جسٹس قیوم جیسا جج اور احد چیمہ جیسا بیوروکریٹ چاہیے۔

واضح رہے کہ نیب نے سرکاری آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزام میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتار کیا ہے جس کے خلاف پنجاب بیورو کریسی نے کام چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے لاہور سیکریٹریٹ میں دفاتر کو تالے لگادیے ہیں۔ اس کیس میں نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کرکے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری