ایران سے سستی گیس کے مقابلے میں قطر سے مہنگی ایل این جی خریدی گئی + ویڈیو


ایران سے سستی گیس کے مقابلے میں قطر سے مہنگی ایل این جی خریدی گئی + ویڈیو

پاکستان تحریک انصاف (گ) کی سربراہ کا کہنا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ کا پایہ تکمیل تک نہ پہنچنا پاکستان کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے، توانائی کی کمی پوری نہ ہونے کے ساتھ ساتھ اب گیس پائپ لائن معاہدے میں پائپ لائن نہ بچھانے پر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑیگا۔

پاکستان تحریک انصاف (گ) کی سربراہ عائشہ گلالئی وزیر کا تسنیم نیوز کے ساتھ انٹرویو میں کہنا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ کا پایہ تکمیل تک نہ پہنچنا پاکستان کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے، توانائی کی کمی پوری نہ ہونے کے ساتھ ساتھ اب گیس پائپ لائن معاہدے میں پائپ لائن نہ بچھانے پر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑیگا، اس کی تمام تر ذمہ داری پاکستانی سیاستدانوں پر عائد ہوتی ہے، ایران سے ہمیں سستی گیس میسر آتی، اس کے مقابلے میں قطر سے مہنگی ایل این جی خریدی گئی ہے۔

وزیراعظم جو وزیر پٹرولیم بھی تھے، تاحال بھی وہ پڑولیم کا عہدہ اپنے ہاتھ میں لئے ہوئے ہیں، جس سے سازش کی بو آتی ہے۔ ایران کے ساتھ ہمارے دیگر مسائل بھی موجود ہیں، انہیں بھی حل کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ڈیڑھ سو ارب روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑیگا، ایران نے اپنی جانب سے پائپ لائن مکمل کر لی ہے، ہماری طرف سے مکمل نہیں کی گئی، یہ پاکستانی غریب عوام کا نقصان ہو گا، ایران گیس پائپ لائن کو ترجیح دینی چاہیے تھی، ایران کے ساتھ ہمارا ساڑھے سات سو کلومیٹر بارڈر موجود ہے، ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہیے، بینکنگ چینلز پر کام ہونا چاہیے، ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، پاک ایران بارڈر پر چلنے والی تحریکوں کے خلاف بھی ہمیں ایران کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہیے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری