صدر روحانی کا اردوغان سے ٹیلیفونک رابطہ، غوطہ شرقی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر تبادلہ خیال


صدر روحانی کا اردوغان سے ٹیلیفونک رابطہ، غوطہ شرقی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپمے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان کو فون کرکے شامی علاقے مشرقی غوطہ میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پر تبادلہ خیال کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترک صدر رجب طیب اردوغان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوعپہ اور کفریا میں ہزاروں خواتین اور بچوں کو دہشت گردوں کے محاصرے سے نکالنے کے لئے اپنا اثر رسوخ استعمال کرے۔

حسن روحانی نے مزید کہا کہ ایران اور ترکی شام کے اہم ہمسایہ اسلامی برادر ممالک ہونے کے ناطے مشرقی غوطہ میں عام شہریوں کے قتل عام کو روکوانا دونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران اور انقرہ کو شام کے تمام علاقوں میں فوری جنگ بندی کے لئے کوششیں تیز کرنی ہوں گی۔

رجب طیب اردوغان نے مشرقی غوطہ کے حالات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ  ایران اور ترکی کو شام میں جاری خون ریزی روکوانے کے لئے  بہت جلد اقدامات کرنے ہونگے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشرقی غوطہ میں جنگ بندی کے لئے ہرممکن کوشش کرے گا اور انسانی بنیادوں پر امداد رسانی کے لئے بھی تیار ہے۔

 واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے صدور نے شام میں پائیدار جنگ بندی کے لئے اقدامات کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے مثبت کردار اداکرنے کی تاکید کی۔

خیال رہے کہ مشرقی غوطہ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جاری جھڑپوں کی وجہ سے ہزاروں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دہشت گرد عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری