ایران | بیت المال کے ناجائز استعمال کرنے والے حکام کے خلاف مہم میں تیزی، دستخط کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 180 ہوگئی


ایران | بیت المال کے ناجائز استعمال کرنے والے حکام کے خلاف مہم میں تیزی، دستخط کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 180 ہوگئی

ایران میں بیت المال کے ناجائز طور پر پیسے بٹورنے والے حکام کے خلاف گیرا تنگ ہوتا جارہا ہے اور ایرانی پارلیمان کے ارکان کی جانب سے چلائی جانے والی مہم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بعض حکام کی جانب سے بیت المال کے ناجائز استعمال  خلاف مہم کا آغاز کرنے والے رکن پارلیمنٹ محمد دھقان کا کہنا ہے کہ ناجائز پیسہ بٹورنے والے حکام کے خلاف تحریک طاقتور ہوتی جارہی ہے گزشتہ روز 166 ارکان نے دستخط کئے تھے اور آج یہ تعدد بڑھ کر180 ہوگئی ہے۔

محمد دھقان نے تسنیم نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ اگلے ہفتے اتوار کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان کا کہنا ہے کہ اس مسودے کے پاس ہونے سے ملک بھر میں 15 ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کا موقع ملے گا جنہوں نے ناجائز طور پر بیت المال سے رقوم حاصل کئے ہیں۔

خیال رہے کہ ان ارکان کا کہنا ہے کہ غیرشرعی اور قانونی طور پر قومی خزانے سے رقوم حاصل کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرکے رقوم کو قومی خزانے میں واپس لایا جائے۔

اس مہم کی حمایت کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کے نام اور ان کے دستخط ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری