ایران کے خلاف بن سلمان کی ہرزہ سرائی احمقانہ ہے، شمخانی


ایران کے خلاف بن سلمان کی ہرزہ سرائی احمقانہ ہے، شمخانی

سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے ایران کے خلاف بن سلمان کے بیانات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن سلمان شرپسند اسرائیل کو پُرامن جبکہ خطے میں امن و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف کام کرنے والے ممالک کو شرپسند کہتا ہے، یہ ان کی کم عقلی کی علامت ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ایڈمرل علی شمخانی نے بن سلمان کے برطانوی دورے کے دوران ایران مخالف بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولیعہد نے اپنی سیاسی زندگی میں تمام اسلامی ممالک میں تکفیری دہشت گردوں کی ترویج کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔

شمخانی کا کہنا تھا کہ ہماری منطق اور سیاسی ادبیات کے مطابق، اسرائیل ہی دنیا کا شرپسند ترین ملک ہے، بش نے عراق اور افغانستان پر حملہ کیا، حملہ کرنے والے اور حملہ آوروں کی حمایت کرنے والے ہی شرپسند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بن سلمان، اصلی شرپسندوں یعنی اسرائیل اور امریکہ کو چھوڑ کر اسلامی جمہوریہ ایران کو شرپسند کہتا ہے، یہ بن سلمان کے کم عقل اور احمق ہونے کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ آل سعود، امریکہ اور اسرائیل کی گود میں بیٹھ کر اسلامی جمہوریہ ایران سمیت خطے کے مقتدر اسلامی ممالک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

سعودی عرب یمن، بحرین اور شام میں دہشت گردوں کی مدد کرکے ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری