بشار الاسد مشرقی غوطہ پہنچ گئے، شہریوں کا پُرجوش استقبال + تصاویر


بشار الاسد مشرقی غوطہ پہنچ گئے، شہریوں کا پُرجوش استقبال + تصاویر

شام کے جنگ زدہ علاقے مشرقی غوطہ کے عوام نے ایسے موقع پر اپنے صدر بشار الاسد کا پُرجوش استقبال کیا ہے کہ مغربی میڈیا سمیت بعض امریکہ نواز مسلمان ممالک کے ذرائع ابلاغ اس شہر میں عام عوام کے قتل عام کے حوالے سے شامی حکومت کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی صدر بشار الاسد مشرقی غوطہ کے دہشت گردوں سے آزاد شدہ علاقوں کے دورے پر ہیں جہاں عام شہریوں نے ان کا پُرجوش استقبال کرتے ہوئے دہشت گردوں کا صفایا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق صدر اسد شامی فوج کے جوانوں سے بھی ملے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج نے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

انہوں نے فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آپ صرف شام کا دفاع نہیں کررہے بلکہ پوری دنیا کی نیابت میں دہشت گردوں کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپ کی ہر گولی سے دنیا میں ایک تبدیلی رونما ہوتی ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں مل جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شامی فوج ملک بھر سے مکمل طور پر داعش سمیت استعماری ایجنٹوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لے گی۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے مشرقی غوطہ کا 80 فیصد علاقہ دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔ 

یاد رہے کہ مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے مشرقی غوطہ میں دہشت گردوں کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے اور شامی فوج پر عام شہریوں کے قتل عام کے من گھڑت الزامات لگائے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ شام میں امریکہ، اسرائیل اور اس کے آلہ کار دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری