امام خامنہ ای: انقلاب نے ایران سے 2 سو سالہ تسلط پسندانہ اور آمرانہ حکومت کا خاتمہ کیا


امام خامنہ ای: انقلاب نے ایران سے 2 سو سالہ تسلط پسندانہ اور آمرانہ حکومت کا خاتمہ کیا

امام خامنہ ای نے عید نوروز کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام میں خطاب کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امام خامنہ ای نے شمسی سال 1396 کے آغاز پر حرم امام رضا علیہ السلام میں ہزاروں زائرین سے خطاب کیا۔

رہبر انقلاب کے خطاب کے اہم ترین عناوین ملاحظہ ہو؛

"تمام قوم کو عید نوروز اور نئے سال کی مناسبت سے مبارکباد اور حضرت امام ہادی علیہ السلام کی شہادت پر تسلیت عرض کرتا ہوں۔"

"امید کرتے ہیں کہ امام علیہ السلام کی شہادت کا دن جو عید نوروز کیساتھ آیا ہے، کی برکت کے سبب رواں سال ایرانی قوم کو اللہ کی ہدایت عنایت فرمائے۔"

"انقلاب کے اصل اقدار اور نعرے یہ ہیں کہ؛ استقلال، آزادی، جمہوریت، قوم پر اعتماد، انصاف اور ان سب سے بالاتر و برتر ملک میں احکام دین اور شریعت کا نفاذ۔"

"یہ نعرے انقلاب کے ابتداء میں ہی لگائے جاچکے ہیں، آج ملک میں آزادی ہے، یہ انقلاب کے وقت عوام کا مطالبہ تھا، یعنی یہ دو سو سال سے جاری استعماری قوتوں کے تسلط کا ردعمل ہے۔"

"یہ بہت بہتر ہے کہ ہمارے اہل فکر اور اہل تحقیق نوجوان، جن پر انقلاب سے قبل دو سو سال تک استعماری قوتیں مسلط تھیں اور غیر اقوامیں ان پر حکومت کرتی تھیں، یعنی اس جیسا ملک بیرونی قوتوں کے زیر تسلط تھا، لہذا آزادی ایرانی قوم کا عمومی مطالبہ تھا۔"

"میں یہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آج دنیا میں کوئی بھی ملک ایران جیسا آزاد نہیں، دنیا میں ہر ایک قوم کسی نہ کسی طرح عالمی طاقتوں کے زیر اثر ہے، وہ قوم جو کسی طرح سے بھی بیرونی طاقتوں کے زیر اثر نہیں، صرف ایران ہے۔"

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری