پاکستانی اور امریکی حکام مذاکراتی پالیسی سے رابطے بڑھانے کیلئے پھر متحرک


پاکستانی اور امریکی حکام مذاکراتی پالیسی سے رابطے بڑھانے کیلئے پھر متحرک

پاکستان اور امریکا نے تمام اہم ترین امور کو بتدریج حل کرنے کیلیے مذاکراتی پالیسی کے تحت رابطے مزید بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان امریکا کے ساتھ آئندہ مذاکرات برابری کی سطح پر تعلقات کی پالیسی  کومدنظر رکھتے ہوئے کرے گا۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکومتی حکام مزید مذاکرات کے آغاز  کیلیے باہمی مشاورت کے بعد رابطوں اور ملاقاتوں کا شیڈول طے کریں گے۔

اس مذاکراتی امور میں دہشت گردی کے خاتمے کیلیے جاری تعاون ،افغان مفاہمتی  عمل سمیت دیگر اہم امور گفتگو کی جائے گی۔ امکان ہے کہ پاکستان اور امریکی حکومتوں کے اعلی سطح کے وفود شیڈول  طے ہونے کے بعد  دورے کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری