صہیونی غاصب حکومت سے ہمارے اختلافات ختم ہونے والے نہیں، سید حسن نصر اللہ


صہیونی غاصب حکومت سے ہمارے اختلافات ختم ہونے والے نہیں، سید حسن نصر اللہ

اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ نے فلسطینی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے فلسطینیوں کی “واپسی مارچ” نامی احتجاجی ریلیاں امریکہ اور صہیونی حکومتوں کے منہ پر زوردار طماچہ ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے جنوبی لبنان کے شہر نباطیہ میں انتخابی جلسہ عام سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام نے اپنے واپسی مارچ کے ذریعے بہادری کے ساتھ غاصبوں کا مقابلہ کیا ہے اور وہ بدستور ان کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں اور یہ مارچ “صدی کی ڈیل” تیار کرنے والوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست لبنان میں مزاحمتی تحریک کو ختم کرنے کے لئے جو کچھ کرسکتے تھے انہوں نے کیا لیکن مزاحمتی تحریک نہ صرف کمزور نہیں ہوئی بلکہ اس کی قوت ہر لبنانی شہری کے وجود میں پائی جاتی ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے صہیونی ریاست کے ساتھ پائے جانے والے دائمی اختلاف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: صہیونی ریاست سے ہمارا اختلاف کبھی ختم نہیں ہو سکتا وہ اب لبنان کے اندر اپنے اڈے قائم کرنا چاہتی ہے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے لبنان کی حفاظت کے لیے بہترین راستہ قومی یکجہتی اور حزب اللہ کے ساتھ بھرپور تعاون قرار دیتے ہوئے ملک کے آئندہ عام انتخابات میں عوام کو وسیع پیمانے پر شرکت کرنے کی تاکید کی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری