ترکی میں قبل از وقت عام انتخابات کرانے کا اعلان


ترکی میں قبل از وقت عام انتخابات کرانے کا اعلان

ترک صدر طیب اردوغان نے ترکی میں ڈیڑھ سال قبل ہی عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترک صدر طیب اردوان نے صدارتی محل میں اپوزیشن پارٹی ’نیشنل موومنٹ پارٹی‘ کے سربراہ ڈیوٹ باہچلی سے ملاقات ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

ترک صدر نے اپوزیشن رہنما سے مشاورت کے بعد ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات مقررہ وقت سے تقریباً ڈیڑھ سال قبل 24 جون کو کرانے کا فیصلہ کیا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے ہی کیا جائے گا تاہم انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں کیوں کہ اس وقت ملک کو فوری انتخابات کی اشد ضرورت ہے۔

دوسری جانب ترکی میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کا ملک میں نافذ ایمرجنسی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی حالت میں انتخابات نہیں ہوسکتے۔

واضح رہے ترکی میں جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کے بعد سے ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی جو اب تک برقرار ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری