الحسکہ کے مضافات میں امریکی لڑاکا طیاروں کی وحشیانہ بمباری 11 عام شہری شہید


الحسکہ کے مضافات میں امریکی لڑاکا طیاروں کی وحشیانہ بمباری 11 عام شہری شہید

شامی ذرائع کا کہناہے کہ امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے الحسکہ کے مضافاتی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم 11 عام شہری شہید ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے النشرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی اتحاد کے جنگی جہازوں نے شامی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ابو حامضہ نامی علاقے پر شدید بمباری کی ہے۔

دوسری طرف حلب شہر کے مضافات اور جنوبی ادلب میں "هیئت تحریر الشام" اور "جبهه تحریر سوریا" نامی مسلح گروہ کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں طرفین کو کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

یاد رہے کہ 13 اور 14 اپریل کی درمیانی شب امریکا کی جانب سے اپنے اتحادی برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر شام پر حملہ کیا گیا تھا جبکہ اس حملے کا جواز شامی صدر بشارالاسد کی جانب سے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو بنایا گیا تھا۔

تاہم شامی ٹیلی ویژن نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ شامی ایئر ڈیفنس پہلے سے ہی فعال تھا اور اس نے امریکا اور اس کے اتحادی افواج کے کئی حملوں کو ناکام بنایا۔

شامی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہفتے کی رات کو مقامی وقت 3 بج کر 55 منٹ پر امریکا، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے 110 میزائل سے حملے کیے گئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے شام پر امریکی حملوں کی کھل کر حمایت کی ہے اور وہاں پر موجود امریکی فوجی اخراجات بھی برداشت کرنے کا اعلان کیاہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری