بحر ہند: تہران میں بین الاقوامی بحری فوج کے کمانڈروں کا اجلاس متوقع


بحر ہند: تہران میں بین الاقوامی بحری فوج کے کمانڈروں کا اجلاس متوقع

ایرانی نیوی کی میزبانی میں’انڈین اوشن نیول سمپوزیم‘ورکنگ گروپ کااجلاس آئندہ ہفتے تہران میں منعقد ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آئندہ ہفتے کو تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بحری مسلح افواج کی میزبانی میں بحرہند کے بین الاقوامی بحری فوج کے کمانڈروں کا اہم اجلاس ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق تہران میں ایرانی نیوی کی میزبانی میں بحرہند (IONS) کا اہم اجلاس متوقع ہے، معلومات کے تبادلے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت‘ کے موضوع پر انڈین اوشن نیول سمپوزیم (آئی او این ایس) کے ورکنگ گروپ کا تہران میں دو روزہ اجلاس آئندہ ہفتے کو شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا، ایران،بنگلہ دیش، بھارت ،پاکستان، تھائی لینڈ، سنگا پور، عمان، فرانس اور متحدہ عر ب امارات آئی او این ایس ورکنگ گروپ کے ممبرز ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے  آئی او این ایس ورکنگ گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا جس میں نوممالک کے وفود نے شرکت کی تھی۔

تہران میں ہونے والے اجلاس میں بحرِ ہند میں بحری افواج کے مابین میری ٹائم تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

یاد رہے کہ خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو لاحق خطرات بنیادی طور پر دہشت گردی، بحری قزاقی اور منشیات و انسانی اسمگلنگ جیسے ہم عصر خطرات سے جنم لیتے ہیں، اس لیے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے ضمن میں مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی ناگزیر ہو گئی ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری