سعودی عرب: جیزان ہوائی اڈے پر یمنی فوج کا میزائل حملہ


سعودی عرب: جیزان ہوائی اڈے پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب کے جیزان ایئربیس پر بدر1 نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جیزان ایئر بیس پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملوں کے جواب میں جیزان ایئر بیس کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم ایک ہی خاندان کے 5 نہتے یمنی مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔

آل سعود کے جنگی جہازوں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر بھی بمباری کی ہے جس میں متعدد عام شہری شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری