شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے، پاک فوج کا جوان شہید


شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے، پاک فوج کا جوان شہید

شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دو دھماکوں میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دو دھماکوں میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بارودی مواد کا پہلا دھماکا تحصیل دتہ خیل کے علاقہ دری واستے میں ہوا جہاں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی، ایک اہلکار جاں بحق اور تین ز خمی ہو ئے، گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

بارودی سرنگ کا دوسرا دھماکہ میرانشاہ کے علاقے کم سرکوبی میں ہوا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا، فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کر دیا ہے، ادھر اے پی پی کے مطابق پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ڈیرہ بنوں روڈ پرکھیتوں سے 20 دستی بم برآمد کرکے انہیں ناکارہ بنادیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے انہیں کھیتوں میں چھپایا تھا ، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری