کراچی کی سڑکوں پر تاجروں اور سرمایہ داروں کا قبضہ، شہری سخت پریشان


کراچی کی سڑکوں پر تاجروں اور سرمایہ داروں کا قبضہ، شہری سخت پریشان

کراچی کی بیشتر سڑکوں پر تاجروں اور سرمایہ داروں نے قبضہ کیا ہوا ہے اور ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شہری ذہنی مریض بن گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی کےبیشتر علاقوں جہاں پر ہوٹلز ہیں وہاں پر ٹریفک جام ہونا عام ہوچکا ہے جس کی وجہ ہوٹلز والوں کی جانب سے دکان کے باہر 10 فٹ تک سڑک پر قبضہ ہے۔

 ہوٹلز مالکان نے بار بی کیو کا تقریباً سیٹ اپ دکان کے باہر رکھا ہوا ہوتاہے اور کرسیاں سڑک پر رکھ دی جاتی ہیں اس کے بعدگاہکوں کی پارکنگ کے باعث سڑکوں پر چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مقامی حکومت کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی،  بیشیر علاقوں میں تو دکان داروں نے اپنی دکاندار اندر سے خالی رکھی ہوئی ہوتی ہے اورتمام چیزیں ڈسپلے کے لئے سڑک پر رکھی ہوتی ہیں۔

اسی طرح مرغی اور گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں نے بھی کررکھا ہے، طارق روڈ، بہادر آباد، گلشن اقبال، عائشہ منزل، فیڈرل بی ایریا،اسکیم 33 کے کی میں روڈ ابو الحسن اصفہانی روڈ، راشد مہناس روڈ، سندھی ہوٹل نئی ،ملیر کی مین شاہراہ پر یہ تجاوازت شام 7 بجے کے بعد شروع ہوجاتی ہیں اور رات گئےتک رہتی ہیں، اس کے علاوہ شہر میں چائے کے نئے کلچر میں کرسیاں سڑک پر رکھنے کا معمول بن چکا ہے ، جہاں رات گئے سڑکوں پر نوجوان براجمان ہوتے ہیں جس سے ٹریفک جام رہتا ہے، اس سلسلے میں بہادر آباد کے علاقے عالمگیر روڈ پر تجاوزات سے پریشان علاقہ مکینوں نے کمشنر کراچی سے رجوع کرلیا۔

ڈی ایم ایچ سوسائٹی میں عالمگیر روڈ پر سڑک کے دونوں اطراف پرکھانے پینے کی اشیاء کے کانداروں نے قبضہ کررکھا ہے،ان دکانوں سے شام سے ہی علاقے میں دھواں اٹھنا شروع ہوجاتا ہے جو رات گئے تک جاری رہتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے، اس کیساتھ ساتھ عالمگیر مسجد کے اطراف دکانداروں کی جانب سے ٹیبل اور کرسیاں لگادی جاتی ہیں جس کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کا گذرنا انتہا ئی مشکل ہوجاتا ہے جبکہ کسٹمر ز کھانے پینے میں مصروف نظر آتے ہیں، کوکان مسلم کوپ ہائوسنگ سوسائٹی نے اس حوالے سے کمشنر کراچی سے رجوع کرلیا ہے، علاقہ مکینوں نے کمشنر کراچی سے درخواست کی ہے کہ وہ علاقےسے تجاوزات ختم کروانےمیں اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ تاجروں اور سرمایہ داروں کی جانب سے سڑکوں پر غیر قانونی قبضے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام اور ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ مریض وقت پر اسپتال نہیں پہنچ پاتے ہیں اور مسافر سواری سے رہ جاتے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری